عمر اکمل کی خاتون کیساتھ ڈانس کی و یڈیو وائرل

Sep 24, 2021 | 12:29:PM
عمر اکمل
کیپشن: عمر اکمل کا لڑکی کے ساتھ ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹر عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر  ایک خاتون کے ساتھ بالی وڈ گانے پر پرفارم کرتےویڈیو وائرل ہو گئی،۔ 

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عمر اکمل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں سفید لباس پہنے خاتون (جن کا چہرہ نظر نہیں آرہا) کے ساتھ بالی وڈ کے گانے ’ہایو ربا ہایو ربا‘ پر لپ سنکنگ  کرتے اور ہلکا پھلکا رقص کرتے  دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو کے ذریعے ایک بار پھر  قومی کرکٹر  نے  سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمراکمل کی اس ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، عمر اکمل نے رواں برس اپریل میں ٹک ٹاک جوائن کیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:    آسام، مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد ،متعدد شہید، درجنوں زخمی