بھارت: ہتھیلی پر پولیس افسر پر ریپ کا الزام لکھ کر خاتون ڈاکٹر کی خودکشی 

Oct 24, 2025 | 21:07:PM
بھارت: ہتھیلی پر پولیس افسر پر ریپ کا الزام لکھ کر خاتون ڈاکٹر کی خودکشی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں ایک سرکاری ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون گزشتہ 5 ماہ سے ایک پولیس افسر کے مبینہ جنسی استحصال اور دوسرے شخص کی جانب سے ذہنی اذیت کا شکار تھی۔

28 سالہ ڈاکٹر کا ضلع بیڈ سے تعلق تھا جو پھلتن کے سرکاری اسپتال میں خدمات انجام دے رہی تھی، جمعرات کی رات وہ ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی۔
 خاتون ڈاکٹر کے ہاتھ پر تحریر خودکشی کا نوٹ ملا ہے جس میں ایک پولیس افسر پر بار بار خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کرنے اور ایک اور شخص پر ذہنی اذیت دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے افغان کرکٹ ٹیم کو بھاری جرمانہ کردیا، وجہ بھی سامنے آ گئی

خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نے اپنے خودکشی کے نوٹ میں لکھا ہے کہ پولیس افسر گوپال بدانے نے مجھے 5 مہینوں کے دوران کئی بار زیادتی کا شکار بنایا جبکہ ان کے نوٹ میں ایک اور شخص پرشانت بنکر کا بھی نام لیا گیا ہے جس پر اسے ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، بنکر اس مکان مالک کا بیٹا ہے جہاں ڈاکٹر رہائش پزیر تھی۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مذکورہ پولیس افسر گوپال بدانے کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اسے اور دوسرے ملزم پرشانت بنکر کی تلاش جاری ہے، دونوں ملزمان مفرور ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں اور ہاتھ پر لکھے گئے نوٹ کا فارنزک تجزیہ بھی کرایا جا رہا ہے کہ آیا یہ خودکشی کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے ہی لکھا ہے یا کسی اور کی تحریر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف اپیلیں، سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: