ملتان آنیوالی قومی ایئر لائن مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ آئی

Oct 24, 2025 | 19:45:PM
ملتان آنیوالی قومی ایئر لائن مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ آئی
کیپشن: پی آئی اے پرواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران مہر)قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کا انوکھا کارنامہ،دبئی سے ملتان میں آنے والی فلائٹ درجنوں مسافروں کا سامان چھوڑ آئی۔

پی آئی کی فلائٹ پی کے222 ملتان ایئرپورٹ پر بغیر سامان کے پہنچی،ملتان ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافروں کو بتایا گیا سامان دبئی رہ گیا،سامان نہ ملنے پر ملتان ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا ۔

مسافروں کاکہنا تھا کہ اہم ڈاکیومنٹس اور قیمتی سامان پی آئی اے پیچھے چھوڑ آئی ، کچھ بتایا ہی نہیں جا رہا ، مسافروں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں ہمارا سامان واپس دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف اپیلیں، سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی