یورپ اسرائیل پر پابندیاں لگانے کی کارروائی شروع کرے: سلووینیا 

Oct 24, 2025 | 14:32:PM
یورپ اسرائیل پر پابندیاں لگانے کی کارروائی شروع کرے: سلووینیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سلووینیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپ اسرائیل کے احتساب کے لیے اس پر پابندیاں لگانے کی کارروائی شروع کرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سلووینیا کی وزیرِ خارجہ ٹینجا فیجون نے کہا کہ غزہ میں ہونے والا موجودہ امن اس عمل کی ضمانت فراہم نہیں کرتا کہ اسرائیل اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔

ٹینجا فیجون نے غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:نورجہاں کا گانا سننا مہنگا پڑ گیا
 تاہم انہوں نے کہا کہ غزہ میں صورتحال اب بھی نازک اور خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں غذا، ایندھن، دوائیوں، پناہ گاہوں کی تعمیر اور دیگر ہنگامی امداد کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل راہداریاں کھولے اور زخمیوں کو باہر جانے دے۔