لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ شہروں میں سرفہرست، کراچی کا چوتھا نمبر  

Oct 24, 2025 | 10:11:AM
 لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ شہروں میں سرفہرست، کراچی کا چوتھا نمبر  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔

فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعہ کے روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، کلکتہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔

صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق چک جھمرہ کا فضائی معیار سب سے خراب رہا جہاں ایئر کوالٹی 664 ریکارڈ کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک اور زمینی کارروائی، ٹرمپ  کا بڑا بیان سامنے آگیا

فیصل آباد میں ایئر کوالٹی 579، رائیونڈ میں 470، قصور میں 439 اور پتوکی میں 362 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق اس سطح کی آلودگی انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب، حکومت پنجاب کی جانب سے اینٹی اسموگ گن کا استعمال بھی جاری ہے تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکی۔