بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں، کے پی حکومت کے انکار پر سندھ کا وفاق کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کے بعد یہ گاڑیاں وفاق سے حکومت سندھ نے مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے کے پی حکومت کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے اور کے پی حکومت کے انکار کے بعد سندھ کے محکمہ داخلہ نے وفاق کو خط لکھا دیا اور کہا ہے کہ ان بلٹ پروف گاڑیوں کو صوبہ سندھ کو فراہمی کیا جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے خط میں کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں، وی وی آئی پیز اور معزز شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، صوبے میں پیشگی سیکیورٹی اقدامات کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے، خیبرپختوانخوا حکومت گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو یہ گاڑیاں ہمیں دے دی جائیں۔