الیکشن کے سلوگن پر جھوٹ بولنے والوں کو عوام کی بدعائیں کھا گئیں، خورشید شاہ

Oct 24, 2023 | 23:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ الیکشن کے سلوگن پر جھوٹ اور بے وفائی کرنے والوں کو لوگوں کی بددعائیں کھا گئیں۔

سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے وہ لوگ جنہوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، ان لوگوں نے ملک کا قرض اتارنے کی بات کی، یہ لوگ تو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دے رہے تھے، یہ لوگ کہتے تھے کہ دو سو ارب ڈالر لاکر ایک سو ارب آئی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم جھوٹے مکار اور دھوکے باز نہیں ہیں، ہم نے 2008ء اور 1993ء میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرکے دکھائے ہیں، ہم نے سرحد کے لوگوں کو خیبرپختونخوا کے نام کی پہچان دی۔

مرکزی رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نادرن ایریا کے لوگوں کو گلگلت بلتستان کے نام سے صوبہ بنا کردیا، میں ملک کے سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بتائیں ہم نے عوام سے کیا گیا کون سا وعدہ پورا نہیں کیا، ان لوگوں نے تو گھر بنا کر نہیں دیے مگر ہمیں موقع ملا تو ہم گھر بنا کر دیں گے۔