نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

Oct 24, 2023 | 19:04:PM
نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)احتساب عدالت اسلام آباد نے نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ 

نوازشریف کی جانب سے دائر تینوں درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج  کی سماعت کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے ضبط شدہ پراپرٹی بحال کرنے کی درخواست دائر کی گئی، نیب کو نوازشریف کی ضم شدہ پراپرٹی بحال کرنےسےمتعلق درخواست پر آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کیاجاتاہے،نوازشریف کی حاضری کے لیے وارنٹ جاری کیے گئے تھے، نوازشریف عدالت پیش ہوئے،نیب کے مطابق نوازشریف کی گرفتاری درکار نہیں، وارنٹ کا مقصد عدالت حاضری تھا جو مکمل ہوگیا،نیب کے بیان اور دلائل کی روشنی میں نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔

تحریری فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ نوازشریف ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے تیارہیں،نوازشریف کو 10 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاجاتاہے،حاضری سے استثنیٰ کےلیے نوازشریف کے پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی،وکیل صفائی کے مطابق نوازشریف بیمار ہیں، ہر سماعت پر  عدالت پیش نہیں ہوسکتے،

وکیل صفائی کے مطابق نوازشریف کی عدم پیشی پر عدالتی کارروائی تاخیر کا شکارہوگی، عدالت کا وقت ضائع ہوگا،وکیل صفائی کے مطابق رانامحمدعرفان کو نوازشریف کی جانب سے پلیڈر مقررکیاگیاہے ،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق پلیڈرکی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں، ٹرائل کو تاخیر سے بچایاجاسکتاہے،پلیڈر کی درخواست منظور کی جاتی ہے،نوازشریف کی جانب سے رانامحمدعرفان ہر عدالتی پیشی پر حاضرہوسکتےہیں،نوازشریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، اہم پی ٹی آئی رہنما ؤں نے جہانگیر ترین سے ہاتھ ملا لیا