کنگنارناوت  کی بھارتی جاسوس کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

Oct 24, 2023 | 21:47:PM
 کنگنارناوت  کی بھارتی جاسوس کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت سے سب سے شاطر اور مشہور جاسوس کے ساتھ سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کنگنارناوت نے  اپنی آنے والی نئی  فلم"تیجس" کی تشہیر کے لیے نئی دہلی پہنچی ہیں, دارالحکومت جاتے ہوئے کنگنا کو جہاز میں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول مل گئے۔ جس کے بعد کنگنا نے اجیت ڈوول کے ساتھ کچھ سیلفیز لیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

اجیت ڈوول کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے کیپشن میں لکھا کہ "قسمت کی کتنی مہربان ہے، آج پرواز میں، مجھے تیجس کی تشہیر کرتے ہوئے، اب تک کے عظیم ترین شخصیت شری اجیت ڈوول جی کے ساتھ بیٹھنا پڑا۔ مجھے ان جناب سے ملنا ہی پڑا جو ہر سپاہی کی تحریک ہے میں اسے ایک عظیم شگون سمجھتی ہوں"۔

فلم "تیجس" میں کنگنا رناوت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے, یہ فلم 27 اکتوبر 2023 کو تھیٹرز میں ریلیز ہونے والی ہے۔