ماہرہ خان کا مولا جٹ فلم میں پنجابی کو ایک نیا رنگ دینے کے بیان پر ٹویٹر  صارفین کی سخت تنقید

Oct 24, 2022 | 19:06:PM
ماہرہ خان کا مولا جٹ فلم میں پنجابی کو ایک نیا رنگ دینے کے بیان پر ٹویٹر  صارفین کی سخت تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماہرہ خان نے ایک تقریب میں ازراہ مزاح مولا جٹ فلم میں اپنے پنجابی ڈائیلاگز کی ادائیگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میری پنجابی ڈائیلاگز کی ادائیگی میں آپ کو ایک نیا رنگ دیکھنے کو ملے گا جس پر ٹویٹر صارفین نے انھیں آرے ہاتھوں لے لیا۔ 
 ازراہ مزاح انھوں نے کہا کہ میں نے پنجابی کو ایک نیا رنگ دیا ہے جو پہلے کبھی آپ کو دیکھنے میں نہیں ملا ہوگا مگر ٹویٹر صارفین نے انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ تو اردو بھی صحیح طریقے سے نہیں بول سکتیں تو پنجابی کا کیا حشر کیا ہوگا۔ ایک صارف نے کہا کہ اللہ پنجابی کو ماہرہ خان کے شر سے بچائے۔