سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع

Oct 24, 2022 | 17:12:PM
سپریم کورٹ,جوڈیشل کمیشن,لاہور ہائیکورٹ ,سندھ ہائیکورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد(امانت گشکوری )سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا  ،اجلاس میں سپریم کورٹ کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا  ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے نام بھی زیر آئے گا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد ہیں،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے ناموں پر بھی غور ہورہا ہے،سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی جسٹس اطہر من اللہ کے علاوہ دیگر ناموں پر اعتراض کر چکے ہیں۔پاکستان بار،سپریم کورٹ بار اور سندھ بار کونسل نے بھی جونیئر ججز کی نامزدگی کی مخالفت کی ہے۔