توانائی بحران ،سوئی گیس صارفین نے ایل پی جی سلنڈرز کی بکنگ شروع کردی

Oct 24, 2022 | 15:45:PM
سوئی ناردرن گیس,24نیوز, ایل پی جی سلنڈر , لوڈشیڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین نے ایل پی جی سلنڈر کی بکنگ شروع کر دی ۔

کمپنی میں مجموعی طور پر 5500 صارفین نے ایل پی جی سلنڈر کے لئے اپلائی کیا ،لاہور ریجن میں 2500 صارفین کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر کے لئے درخواست دی گئی ،ذرائع کے مطابق ماہ نومبر میں کمپنی 16000 صارفین کو سلنڈر دے گی۔

مجموعی طور پر موسم سرما میں ایک لاکھ سلنڈر فروخت کیا جائیگا،ایک قومی شناختی کارڈ پر دو مرتبہ ایل پی جی خریدی جا سکے گی۔

ضرور پڑھیں :گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

یاد رہے ملک میں گیس کی کمی ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں سردی شروع ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،حکومت لوڈشیڈنگ کے حوالے سے  گیس کی کمی کا خدشہ بھی ظاہر کرچکی ہے۔