مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنا کر دم لیں گے: پرویز خٹک

Oct 24, 2022 | 00:39:AM
مخالفین ,سازشوں ,پرویز خٹک ,پی ٹی آئی , لانگ مارچ , عمران خان
کیپشن: سابق وزیر دفاع پرویز خٹک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ لانگ مارچ کا اختتام حکومت کے خاتمے پر ہوگا،مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  نوشہرہ کے علاقے سوریا خیل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا سازش کے تحت خاتمہ ہوا، سازش کے تحت عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش بھی کی گئی، جھوٹے مقدمات سے عوام کے دلوں سے عمران خان کو نکالنا ناممکن ہے، لانگ مارچ کا اختتام حکومت کے خاتمے پر کیا جائے گا،تحریک انصاف کا سونامی سازشی عناصر کو بہا کر لےجائےگا۔