پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی پیچھے نہ رہیں۔۔ بھارتی ٹیم کی وکٹیں گرنے کا خوب جشن منایا

Oct 24, 2021 | 20:59:PM
ویمن کر کٹرز،ٹی ٹونٹی میچ،جشن
کیپشن: ویمن کر کٹرز میچ دیکھنے میں مصروف،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی بھی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کامیچ دیکھنے میں مصروف ہیں۔ بھارتی ٹیم کی وکٹیں گرنے کا خوب جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق ویمن ٹیم آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کاسنسنی خیز میچ دیکھ رہی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے 6 کے سکور پر بھارتی اوپنرز کو میدان بدر کیا تو 31 کے اسکور پر حسن علی نے تیسرے بیٹسمین کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس دوران ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی بھارتی وکٹیں گرنے کا منظر دیکھا اور خو ب ہلہ گلہ کیا ۔

یا د رہے کہ قومی ویمن ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی بشریٰ بی بی کیساتھ عمرہ کے دوران تصاویر شیئر