پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ بھارت کو دیدی

Oct 24, 2021 | 18:38:PM
پاک بھارت ، میچ
کیپشن: دونوں کپتان میچ سے پہلے خوشگوار موڈ میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا شروع ہوگیا ۔پاکستان  نے ٹاس جیت کر پہلےبولنگ  کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا مگر انہوں نے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے قومی ٹیم میں دیگرکھلاڑیوں میں کپتان،محمدرضوان،فخرزمان، محمدحفیظ،شعیب ملک،آصف علی ، شاداب خان،عمادوسیم،حسن علی ،حارث رؤف اورشاہین شاہ آفریدی  شامل ہیں۔

جبکہ بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول ،روہت شرما،ویرات کوہلی ،یادیو اور پنٹ،ہردیک پانڈیا،رویندرا جدیجہ ،بھونیشور کمال ،شامی،بمرا اور چکرورتی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا۔۔۔معمول کی سرگرمیاں معطل