پاک بھارت ٹاکرا: عائزہ خان نے قومی ٹیم کی حمایت میں شاندار تصاویر شیئر کردیں

Oct 24, 2021 | 18:08:PM
قومی ٹیم، حمایت میں تصاویر
کیپشن: اداکارہ عائزہ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی وی اداکارہ اور ماڈل عائزہ خان نے پاک بھارت ٹاکرے کے موقع پر قومی ٹیم کی حمایت میں کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے میں کچھ ہی لمحے باقی ہیں۔کچھ دیر بعد دبئی کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں7بجے سجے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت کیخلاف میچ سے قبل حسن علی کے ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

ٹی وی اداکارہ عائزہ خان نے قومی ٹیم کی حمایت میں کرکٹ کھیلتے ہی اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ نے بیٹ پکڑ رکھا ہے اور وہ بولر کو چھکامارنے کیلئے سٹیڈیم کا اچھی طرح سے جائزہ لے رہی ہیں۔
شائقین کی جانب سے میچ دیکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔جگہ جگہ پر بڑی سکرینیں نصب کردی گئی ہیں۔فضائی سفر کرنیوالے بھی میچ سے باخبر رہیں گے۔کپتانوں کو ہدایات میچ سے متعلق اپ ڈیڈ کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔جبکہ کرکٹرز کے اہلخانہ کیلئے انکلوژر مختص کردیا گیا ہے۔
 دونوں روایتی حریفوں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، پلان فائنل کر لئے۔بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ انڈین ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: بوڑھی خاتون کا سالگرہ پر دلکش ڈانس ۔۔۔ویڈیو وائرل