پشاور زلمی کی پی ایس ایل کیساتھ معاہدے کی 10 سال کیلئے تجدید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پشاور زلمی کی ملکیت آئندہ دہائی میں بھی موجودہ مالکان کے پاس رہے گی ،پشاور زلمی نے ای اوآئی مینا کی ویلیوایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی ،پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں اگلے سال 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ جاوید آفریدی کی قیادت میں زلمی پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز بن گئی ہے،جاوید آفریدی کا ویژن زلمی اور پی ایس ایل دونوں کے لیے مضبوط اساس ہے۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پشاور زلمی کا معاہدے کی تجدید کرنا پی ایس ایل پر اعتماد کا مظہر ہے،زلمی کی انرجی اور فین کنیکٹ پی ایس ایل کی شناخت ہے،پی ایس ایل کی ترقی میں جاوید آفریدی کا کلیدی کردار رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹیم قرار دی گئی ہے، زلمی کی فین انگیجمنٹ اور کارکردگی نے مضبوط کمرشل وراثت بنائی ہے، زلمی کے نئے10 سالہ معاہدے سے فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا