بالی ووڈ کی اگلے سال ریلیز ہونیوالی کونسی فلمیں تہلکہ مچانے والی ہیں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی سینمائوں کی زینت بننے والی فلموں کا سال 2025 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ بہت سی فلمیں پہلے ہی سینما گھروں ریلیز ہو چکی ہیں، جو باکس آفس پر زبردست کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔ کچھ باکس آفس پر بری طرح فلاپ بھی ہوئی ہیں۔ اس سال بالی ووڈ سے لے کر جنوبی بھارت کے فلم سٹودیوز میں بننے والی کئی بڑی فلموں کا اعلان کیا گیا ہے اور شائقین ان کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔یہ تمام فلمیں کب سینما گھروں میں آئیں گی۔ 2026 سے 2027 تک سات بڑی فلمیں ایک کے بعد ایک سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

بھارت کی بڑی اردو نیوز ویب سائٹ کے مطابق سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں کی فہرست میں شاہ رخ خان کی ’کنگ‘ سے لے کر رنبیر کپور کی ’رامائن‘ اور ایس ایس راجامولی کی ’وارنسی‘ تک سب کچھ شامل ہے۔جنوبی بھارت کے سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر کا ڈریگن (عارضی عنوان) بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ اسے 'KGF' فرنچائز فیم کے پرشانتھ نیل ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ مبینہ طور پر یہ 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بنی "وارنسی" ایک انتہائی متوقع فلم ہے جس میں مہیش بابو مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کا ٹائٹل حال ہی میں حیدرآباد میں ایک شاندار تقریب میں مہیش بابو کے روپ کی ایک جھلک کے ساتھ سامنے آیا۔ پرتھوی راج سکمارن اور پرینکا چوپڑا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم 2027 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی سالگرہ پر ان کی فلم کنگ کا ٹائٹل سامنے آگیا۔ سپر اسٹار کے مداح اس کی ریلیز کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان پہلی بار ’کنگ‘ میں ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کی اسٹار کاسٹ میں ابھیشیک بچن اور دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔ فلم 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں بنائی گئی فلم "پشپا 2" کی زبردست کامیابی کے بعد، اللو ارجن اب اپنی اگلی فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں، جس کا نام AA22XA6 ہے۔ یہ سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس میں دیپیکا پڈوکون بھی ہیں۔"KGF: Chapter 1" اور "KGF: Chapter 2" کی کامیابی نے یش کو پورے بھارت میں سپر اسٹار بنا دیا ہے۔ وہ اس وقت اپنی آنے والی فلم "ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گراؤن اپس" کے لیے خبروں میں ہیں۔ فلم 2026 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔پربھاس کی "روح" بھی اگلے سال یعنی 2026 میں بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔اس فلم کی ہدایات سندیپ ریڈی وانگا دے رہے ہیں، جن کی پچھلی فلم "جانور" باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔ فلم میں رنبیر کپور فل آن ایکشن اوتار میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار دھرمیندر کی آخری فلم کا نام منظرعام پر آگیا