اداکار دھرمیندر کی آخری فلم کا نام منظرعام پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر نے انتقال سے قبل اپنی ایک آخری فلم میں کردار ادا کیا تھا جو اب یادگار رہ جائے گا۔فلم میں دھرمیندر کا کردار نہ صرف جذباتی بلکہ کہانی کو گہرائی بھی فراہم کرتا ہے۔ ان کی سنجیدگی اور تجربہ کردار کو مزید مؤثر بناتا ہے۔آنجہانی اداکار کی یہ فلم اس سال کے آخر میں 25 دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آنجہانی دھرمیندر نے اپنی خراب صحت کے باوجود ہدایت کار سری رام راگھوان کی نئی فلم ’’Ikkis‘‘ میں کام کیا ہے، اس فلم کی دیگر کاسٹ میں آگستیہ نندا، باصلاحیت اداکار جے دیپ اہلاوت اور سکندر کھیر بھی شامل ہیں، جو کہانی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ ’’Ikkis‘‘ کی ہدایت کاری سری رام راگھوان نے کی ہے جبکہ پروڈکشن دینیش ویجان کی Maddock Films نے انجام دی ہے۔ اس فلم کی تحریر راگھوان کے ساتھ ارجیت بسواس اور پوجا لدھا سرتی نے مل کر لکھی ہے۔آنجہانی اداکار کی یہ فلم اس سال کے آخر میں 25 دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دھرمیندر بالی ووڈ کی تاریخ کاایک سنہری باب