حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے نیا پلان 

Nov 24, 2023 | 14:59:PM
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے نیا پلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیلئے حکومت وقت نے نیا طریقہ کار بنا لیا، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کیلئے خط بھی جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کے نئے پلان کیلئے اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کرلی گئی ہیں ، آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین نے 7 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کے پلان کو مسترد کردیا ،عبدالسمیع خان  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا ،ہم  نے 15 روز کے بجائے 30 روز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی ،ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس ڈائی ہوجائیں گے ، ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے مسائل پیدا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی منظر نامے سے اہم خبر ،عمران خان کے بیٹے کا بڑا فیصلہ