اروشی روٹیلا  کی ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پرمچل مارش پر تنقید 

Nov 24, 2023 | 13:30:PM
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پر تنقید کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پر تنقید کردی۔

19 نومبر کو آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرلی، بعدازاں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کی ٹرافی کے اوپر پاؤں رکھ کر آرام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی آگ بگولہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین مچل مارش کو تہذیب کا درس دیتے دیکھائی دیئے جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی آسٹریلوی کرکٹر بھی خوب تنقید کی اور آئی سی سی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے انسٹاگرام اسٹوری پر مچل مارش، لیونل میسی اور سابق کپتان کپل دیو کی ٹرافیز کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایموجی کے ذریعے فرق ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھائی، ورلڈکپ ٹرافی کا کچھ احترام کریں۔

مزید پڑھیں:  سموگ کی روک تھام ,لاہور میں مصنوعی بارش، تخمینہ 35 کروڑ روپے

اروشی کو ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے قبل آئی سی سی نے نقاب کشائی کیلئے مدعو کیا تھا جہاں اداکارہ ٹرافی کو چومتی ہوئی دیکھائی دی تھیں۔

انسٹا اسٹوری کے ذریعے اروشی نے مچل مارش کو ٹرافی کی عزت کا درس دیتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں۔