سموگ کی روک تھام ,لاہور میں مصنوعی بارش، تخمینہ 35 کروڑ روپے

Nov 24, 2023 | 13:18:PM
سموگ کی روک تھام ,لاہور میں مصنوعی بارش، تخمینہ 35 کروڑ روپے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سموگ کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں لاہور میں مصنوعی بارش کرنے پر 35 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق سیکرٹری خزانہ کی بھجوائی گئی سمری نگران وزیرِ اعلی کی اجازت سے مشروط ہوگی،نگران وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے میں سب سے تیز ٹیکنالوجی ہے،عامر میر نے کہا ہے کہ چین سے بات ہوگئی ہے جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے، نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔