حریم شاہ نے مداحوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

Nov 24, 2023 | 11:52:AM
 پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا  پر اپنے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے اُن کیلئے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا  پر اپنے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے اُن کیلئے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔

ہمیشہ تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والی حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر حالیہ جاری پوسٹ میں حیرت انگیز طور پر مداحوں کی خواہشات کو پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے  بتایا کہ ’وہ اس ہفتے اپنے 5 خوش نصیب فالوورز کی خواہش پوری کریں گی۔ ساتھ ہی مداحوں سے سوال بھی کیا کہ وہ ان سے کیا چاہتے ہیں؟ انہیں کمنٹ سیکشن میں بتایا جائے۔

اس اعلان پر ’ایکس‘ صارفین کے ساتھ ساتھ مداحوں کی جانب سے بھی رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ حریم شاہ کے اس سوال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے  ایک صارف نے ان سے متحدہ عرب امارات کا ٹرپ مانگا۔

ایک ’ایکس‘ کے مداح نے حریم شاہ کے اس پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے ’گاڑی‘ کی فرمائش کرڈالی جبکہ ایک اور مداح نے عمرے کا ٹکٹ مانگتے ہوئے کہا کہ دعائیں دوں گا۔

کسی نے گاڑی مانگی ، کسی نے آئی فون تو کوئی ان کے ساتھ ایک کپ چائے پینے کا خواہشمند نکلا  تاہم اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں نے اُن کے پورا کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ایک طرف جہاں مداح حریم سے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دیے وہاں دوسری جانب بیشتر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈ کپ میچز کے دوران وہ بھارت پر میچ فیکسنک کے الزامات لگا چکی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھارتی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔