اہم تعیناتی کے بعد ملکی سیاسی صورتحال، شیخ رشید نے بھی اہم اعلان کردیا

Nov 24, 2022 | 21:49:PM
اہم تعیناتی , ملکی, سیاسی ,صورتحال، شیخ رشید
کیپشن: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد کی مجموعی صورتحال پر اظہارخیال کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے لکھا ہے کہ آج 24 نومبر سے عمران خان کی وکٹری ڈیزشروع ہیں اور ملک قبل از وقت الیکشن کی طرف جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا فیصلہ ہے کہ وہ سیاست سے دور رہے گی، نئے تعینات ہونے والے ذمہ داران کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 انہوں نے واضح لکھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن، الٹی گنتی شروع، ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے۔ اس حوالے سے کل 3 بجے لال حویلی میں اہم پریس کانفرنس ہوگی۔