عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ:جی ایچ کیو کی اجازت،ضلعی انتظامیہ کا انکار

Nov 24, 2022 | 16:29:PM
حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کی بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد آمد کا معاملہ، جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی کی اجازت دے دی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کی بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد آمد کے لیے جی ایچ کیو سے اجازت ملنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

تحریک انصاف کو بھی باضابطہ طور پر جی ایچ کیو کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اپنی الرٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پرامن حقیقی آزادی مارچ میں بحفاظت شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے، جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں، جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ بازی ترک کرے اور پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و رفت کی اجازت دے۔

 اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے آگاہ کیا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ میں لینڈ گ کی اجازت نہیں دی جا سکتی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھبیس نومبر کے جلسے کے لیے مشروط اجازت دے دی گئی۔ اسلام آباد کی حدود سے صرف خیبرپختونخواہ سے آنے والی ریلیوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی ، اسلام آباد کی حدود میں کسی قسم کے جلسے اور عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہے۔