پی ایس ایل 7 میں کس ٹیم کا حصہ ہونگا؟ شاہد آفریدی کا اہم بیان 

Nov 24, 2021 | 22:50:PM
پی ایس ایل سیون، کس ٹیم کا حصہ، معلوم نہیں
کیپشن: شاہد آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل سیون میں کس ٹیم کا حصہ ہونگے ابھی انہیں بھی معلوم نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ملتان سلطانز اور گلیڈی ایٹرز کے مالکان ان سے محبت کرتے ہیں تاہم پی ایس ایل کا اگلا سیزن وہ کس ٹیم سے کھِیلیں گے یہ فیصلہ وقت پر چھوڑتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈرافٹ کیلئے 6 اور 8 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ کراچی سے 25 جنوری کو شروع کرنے کی تجویز ہے،لیگ کا دوسرا مرحلہ 5 فروری سے لاہور میں شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ لیگ کیلئے ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد 15 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، اہم کھلاڑی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان