انجینئر کے گھر کے پائپ سے نوٹ پانی کی طرح بہنے لگے، دیکھنے کیلئے عوام کا سمندر امڈ آیا ، ویڈیو وائرل

Nov 24, 2021 | 18:57:PM
انڈیا کی ریاست کرناٹک، انجینئر، گھر کے پائپ
کیپشن: پائپ سے نوٹ نکلتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈیا کی ریاست کرناٹک میں انجینئرکے گھر کے پائپ سے کرنسی نوٹ پانی کی طرح بہنے لگے، ویڈیو دیکھ کر عوام دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اے سی بی کے اہلکاروں نے خفیہ شکایت پر پی ڈبلیو ڈی کے جونیئر انجینئرسنت گوڑا کے گھر واقع کالا برجی شہر بنگلورو چھاپا مارا تھا۔ رشوت کی رقم تلاش کرنے پر بھی نہیں ملی لیکن ایک پائپ کو جو ذرا کھسکا نظر آرہا تھا، ہلایا تو نوٹوں کی بارش شروع ہوگئی۔ اے سی بی اہلکاروں نے پائپ سے13 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ برآمد کئے جبکہ گھر سے برآمد ہونے والی رقم 54 لاکھ بتائی جارہی ہے ۔جونیئرانجینئرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرپٹ اہلکاروں اورافسروں کے خلاف جاری اینٹی کرپشن مہم کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن بیورو نے کرناٹک کے شہروں منگلورو، بنگلورو اور منڈیا میں مختلف محکموں کے 15 افسروں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے۔ اس مہم میں 8 ایس پیز، 100 افسروں اور 300 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونے کی قیمتوں کو بھی لگ گئے۔۔فی تولہ کتنا مہنگا ہوا؟؟پریشان کن خبر