معاہدے کی خلاف ورزی ۔۔ ایپل اور ایمازون کو 20 کروڑ یوروز جرمانہ

Nov 24, 2021 | 12:37:PM
معاہدے کی خلاف ورزی پر ایپل اور ایمازون کو جرمانہ
کیپشن: ایپل ایمازون فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی  نے کاروباری معاہدے کی خلاف ورزی  پر ایپل اور ایمازون پر 20 کروڑ یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔

ایپل اور بیٹس کی اشیا کی ''ری سیلنگ'' کے حوالے سے یورپی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایپل کو 13 کروڑ 45 لاکھ یوروز اور ایمازون کو چھ کروڑ 87 لاکھ یوروجرمانہ کیا گیا ہے۔

 واضح رہے 2018 میں ہونے والے  ایک معاہدے کے تحت ایمازون ڈاٹ اِٹ پر '' ری سیلنگ '' نہیں کی جاسکتی ۔ اسپین اور جرمنی بھی دونوں کمپنیوں پر جرمانہ عائد کرنے کی سوچ رہے ہیں تاہم ایپل اور ایمازون کو بدترین حالات کا سامنا ہے کیونکہ ایک طرف یورپی یونین تو دوسری طرف امریکا ان کے خلاف کارروائی کرسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے فون پر واٹس ایپ کو کیسے لاک کریں اور غیر مطلوبہ رسائی کو کیسے روکیں۔۔ جانئے
  ناقدین کا موقف ہے کہ ایپل اور گوگل آن لائن ایپ مارکیٹ پلیس پر گرفت  ڈھیلی کریں  تاکہ ایمازون پر تھرڈ پارٹی سیلرز کی رسائی ہوسکے۔
 یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کے ڈیلیٹ شدہ میسج بحال کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟؟؟جانئے