ہماری خوشیوں کا سبب ہماری بیٹی ’فائجہ عمیر‘  دنیا میں آ گئی ۔غنی علی

Nov 24, 2021 | 09:29:AM
غنی علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش، فائل فوٹو
کیپشن: غنی علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ بیٹی کو پا کر ہم دونوں بہت خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر غنیٰ علی نے اپنی نوزائیدہ بیٹی اور شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سنائی،اپنی اس خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں غنیٰ علی کا لکھنا تھا کہ ’جب ایک بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو ماں بھی دوبارہ جنم لیتی ہے، ہماری خوشیوں کا سبب ہماری بیٹی ’فائجہ عمیر‘  دنیا میں آ گئی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:    معروف شاعرہ سیما غزل شدید علیل۔۔صدر اور وزیر اعظم سے تعاون کی اپیل

 واضح رہےانہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم دونوں بہت خوش ہیں، بیٹی دنیا کو دیئے جانے والا ایک بہترین تحفہ ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔‘اس خوشخبری کے سننے کے بعد غنیٰ علی کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

خیال رہے غنیٰ علی کی اس پوسٹ پر تا حال لاکھوں لائیکس اور ہزاروں دعائیہ کمنٹس بھی آ چکے ہیں جن میں شوبز انڈسٹری کی معروف فنکاروں کی جانب سے بھی غنیٰ علی کو مبارکباد دی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  بیباک اداکارہ عائشہ عمر کی نئی ویڈیو ۔۔۔۔ صارفین دنگ رہ گئے