دلہن نے بارات نہ لانے پر  دولہا کے خلاف چونکا دینے والا اقدام کر دیا

Nov 24, 2021 | 07:26:AM
دلہن ، چونکا، دینے والا ،اقدام
کیپشن: دلہن کا چونکا دینے والا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  دلہن اور اس کی ماں نے بارات نہ لانے پر دولہا کے گھر دھرنا دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ  اوڈیشہ کے  برہم پور علاقہ میں پیش آیا جہاں  بارات کے روز دولہا دلہن کے گھر نہیں پہنچا۔  انتظار کے بعد دلہن نے دولہا اور اس کے گھر والوں کو فون کیے لیکن جواب موصول نہیں ہوا جس پر دلہن اپنی والدہ کے ہمراہ دولہا کے گھر پہنچ گئی اور دھرنا دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:قرآن کریم کی کونسی آیت نے کٹر ہندو بزنس مین کی قسمت بدل کر رکھ دی،جانیے

شور شرابہ ہوا تو پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے ماں اور بیٹی کو دولہا کے گھر سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے حق کیلئے ڈٹ گئیں۔ دلہن نے دولہا کے گھر والوں کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن شادی کیلئے نہ پہنچی تو چوٹ کھائے دولہا نے ایسا کام کردیا کہ لڑکی کو بڑا جھٹکا لگ گیا