ایک کروڑ فالوورز،  کنول آفتاب دوسرےنمبر پر آ   گئی

Nov 24, 2020 | 10:55:AM
 ایک کروڑ فالوورز،  کنول آفتاب دوسرےنمبر پر آ   گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز : ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی کنول آفتاب دوسری پاکستانی ٹک ٹاک سٹار   بن گئیں۔ٹاپ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے بعد زیادہ فالوو رز رکھنے پرکنول آفتاب  دوسرے نمبر  پر براجمان ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹاک ماڈل کنول آفتاب پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتیں ہیں۔ کنول آفتاب نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔تاہم اب  ٹاک ماڈل کنول آفتاب جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک سٹار بن بھی گئیں ہیں۔

کنول آفتاب نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنے دوست ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کنول افتاب نے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد اللّہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔‘

دوسری جانب کنول آفتاب کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔گزشتہ کچھ سالوں سے کنول آفتاب ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 کروڑ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔