ہوائی ٹکٹ کے اخراجات نہ ہونے پر قومی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ فارغ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )قومی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شکیل عباسی کو ٹرائلز کے آخری روز ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم جس نے پرو ہاکی لیگ میں حصہ لینا ہے اور اس کے لیے ٹیم ٹرائلز جاری تھے، قومی ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شکیل عباسی کو ٹرائلز کے آخری روز ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیل عباسی نے قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں ٹریننگ کے فرائض انجام دیے، تاہم انہیں ہوائی ٹکٹ کے اخراجات نہ ہونے کی بنا پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جب صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں منیجمنٹ کے اعلان سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا، دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کا اعلان تا حال نہیں کیا گیا جب کہ شکیل عباسی قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں بھی شریک نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کی جانب سے یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کی تیاری