شوگرکنٹرول کرنے کیلئے بہترین غذائیں؛ماہرین نے فہرست جاری کردی

May 24, 2026 | 11:32:AM
شوگرکنٹرول کرنے کیلئے بہترین غذائیں؛ماہرین نے فہرست جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ماہرین نے  شوگر کنٹرول کرنے کیلئے مفید غذاؤں کی فہرست جاری کردی۔
 ماہرینِ غذائیت کے مطابق رات کے وقت متوازن اور صحت بخش غذا کا انتخاب خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، فائبر، پروٹین اور اچھی چکنائی پر مشتمل غذائیں جسم میں شوگر کے اخراج کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہیں،غذائی ماہرین نے خاص طور پر سبز پتوں والی سبزیوں، چکنائی والی مچھلی، ایووکاڈو، گری اور ایکسٹرا ورجن اولیو آئل کو رات کے کھانے میں مفید قرار دیا ہے، ان غذاؤں کے استعمال سے شوگر تیزی سے بڑھنے کے بجائے بتدریج جذب ہوتی ہے، جس سے بلڈ شوگر مستحکم رہتی ہے۔
غذائی ماہر شیری گاؤ کے مطابق پالک اور دیگر غیر نشاستہ دار سبزیاں فائبر سے بھرپور اور کاربوہائیڈریٹس میں کم ہوتی ہیں، اسی وجہ سے یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نے سالمَن، ٹونا اور ٹراؤٹ مچھلیوں کو بھی مفید قرار دیا ہے کیونکہ ان میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین ہوتےہیں، جو انسولین حساسیت بہتر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایووکاڈو میں موجود فائبر، صحت مند چکنائیاں اور اینٹی آکسیڈنٹس ہاضمے کے عمل کو سست کرتے ہیں، جس کے باعث شوگر بتدریج خارج ہوتی ہے، اسی طرح بادام اور دیگر گریاں بھی فائبر، پروٹین اور میگنیشیم فراہم کرتی ہیں، جو بلڈ شوگر کنٹرول میں مددگار سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خلع اور گھریلو تنازعات سے متعلق سپریم کورٹ کااہم فیصلہ
ماہرین نے ایکسٹرا ورجن اولیو آئل کو بھی مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں شامل صحت مند چکنائیاں اور اینٹی آکسیڈنٹس کاربوہائیڈریٹس کے ہاضمے کی رفتار کم کرکے انسولین کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق صرف چند مخصوص غذاؤں پر انحصار کافی نہیں بلکہ متوازن غذا، مناسب مقدار میں کاربوہائیڈریٹس اور رات کے کھانے کے بعد ہلکی چہل قدمی بھی شوگر کو قابو میں رکھنے کیلئے اہم عادات ہیں۔