جوہری پروگرام پر کوئی باضابطہ معاہدہ یا وعدہ نہیں کیا گیا: ایرانی انقلابی گارڈز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) ایران کے انقلابی گارڈز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام پر کسی قسم کا کوئی باضابطہ معاہدہ یا وعدہ نہیں کیا گیا۔
ایران کی فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا گیا ہے یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ٹرمپ پہلے ہی یہ اعلان کر چکے تھے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کسی بھی ممکنہ معاہدے کی بنیادی اور لازم شرط ہوں گے۔
تاہم ایران کی جانب سے کوئی بھی عہد نہیں کیا گیا اور اس مرحلے پر جوہری مسئلہ زیرِ بحث ہی نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
امریکی حکام نے متعدد مواقع پر ایران کو یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرمپ کی ٹوئیٹس زیادہ تر اندرونِ ملک سیاسی اور میڈیا استعمال کیلئے ہوتی ہیں، اس لیے ان بیانات کو زیادہ اہمیت نہ دی جائے۔