پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ آندھی کی زد سے نکالا، اسد عمر

May 24, 2025 | 22:40:PM
پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ آندھی کی زد سے نکالا، اسد عمر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ آندھی سے نکالا۔

کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز آندھی کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجے میں مسافروں کی چیخیں نکل گئیں اور  وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو آندھی سے نکالا اور پرواز کا رخ واپس کراچی کی جانب موڑ دیا،سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی طیارے میں سفر کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارہ آندھی کی زد سے نکالا۔

 نجی ایئرلائن کی پرواز 15 منٹ تک آندھی کی زد میں رہی جس کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عید الاضحی کیلئے5 دن کی عوامی تعطیلات کا اعلان،فریضہ ادا ئیگی کیساتھ موجیں بھی