کراچی ڈیفنس میں رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سےگرکر لڑکی جاں بحق

May 24, 2025 | 21:12:PM
کراچی ڈیفنس میں رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سےگرکر لڑکی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کی رہائشی عمارت کی 25 ویں منزل سےگرکر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق لڑکی کے والدکا بیان قلم بندکیا گیا ہے، لڑکی کے والدکا کہنا ہےکہ بیٹی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، علاج جاری تھا،متوفیہ کے والد کے مطابق  بیٹی نے اپنےکمرےکا دروازہ  بندکرکے بالکونی سے چھلانگ لگائی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کو ضابطےکی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے