ڈی پورٹ ہونے والے افراد پر مقدمہ، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ 

May 24, 2025 | 10:31:AM
ڈی پورٹ ہونے والے افراد پر مقدمہ، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی وزارت داخلہ نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد پر ایف آئی آر درج اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور پاسپورٹ منسوخی کا فیصلہ کیا گیا، ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:لاہور سے افسوسناک خبر سامنے آگئی ۔۔۔۔

محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، آئندہ ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اور ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی۔