وزیرِ اعظم کا کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین

May 24, 2025 | 10:14:AM
وزیرِ اعظم کا کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔

وزیرِ اعظم نے نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا باعث تقویت ہے۔

واضح رہے کہ  نائلہ کیانی نے  گزشتہ صبح 6 بجے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کی تھی۔

مزید پڑھیں:پہلگام حملہ: ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتے، پاکستان