190 ملین پاؤنڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہے: فیصل واوڈا

May 24, 2023 | 16:15:PM
190 ملین پاؤنڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہے: فیصل واوڈا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ  قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ’190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں کرپشن ڈھونڈنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، اس حوالے سے مجھ سے بہت تفصیل سے سوالات ہوئے ہیں، نیب کو سب کچھ تحریری طورپر دیا ہے اور اس پر دستخط کیے ہیں، مجھے کوئی دستاویز دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

 فیصل واوڈا  کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ معاملہ چلا تو وفاقی وزیر تھا، کابینہ کے اجلاس میں ایک بند لفافہ دکھا کر جلدی جلدی نمٹادیا گیا تو اسی وقت کہا تھا اس پر نیب کیس بنے گا، کابینہ میں جو بند لفافہ دکھایا گیا وہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، اس پر کہا کہ جب فیصلہ ہی کرانا تھا تو خود ہی کرلیتے، اس معاملے میں اہم کاروباری شخصیت کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا،اس کیس میں سب سے زیادہ کرپشن جس نے کی وہ فیض حمید ہے، اس سارے معاملے کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہے، اب تک کسی نے فیض حمید کا نام نہیں لیا، شہزاد اکبر اور کچھ آدمیوں کو بھگانے میں بھی فیض حمید کا ہاتھ ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی باقیات سینٹ اور دائیں بائیں موجود ہیں، ابھی میں ان کے پاکستان کے اثاثوں کی بات کررہا ہوں،پرانے عمران خان نے جو سکھایا وہ فرض آج پورا کردیا، اب تک ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہوں، میں کسی کے کہنےپر کچھ نہیں کہتا، آج پہلا قدم اٹھالیا ہے، اب میں بہاولپور اور چکوال سے ہوتا ہوا کوئٹہ میں رکوں گا، صرف ملک کی ساکھ کی خاطر رکا ہوا ہوں، ابھی میں پی ٹی آئی کے دیگر گھناؤنے جرم کی بات نہیں کررہا۔