ہم پوری طرح جنگل کے قانون کی زد میں ہیں:عمران خان

May 24, 2023 | 11:52:AM
ہم پوری طرح جنگل کے قانون کی زد میں ہیں:عمران خان
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا ہے کہ اب ہم پوری طرح جنگل کے قانون کی زد میں ہیں جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول ہی اصل دستور ہے جب کہ اس (لاقانونیت) کی راہ میں واحد رکاوٹ ہماری عدلیہ ہے۔

عمران خان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اس یزیدیت کے سامنے سرنگوں ہونے کا مطلب بحثیت قوم ہماری موت ہے چنانچہ میں اپنے آخری دم تک (اس یزیدیت کیخلاف) مزاحمت کروں گا۔


شاہ محمود قریشی کی دوبارہ گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اور حمایتیوں کی طرح وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے،عدالتِ عظمیٰ کے احکامات کے ساتھ آئین کو بھی نہایت بے رحمی اور ڈھٹائی سے روندا جارہا ہے، پولیس کے ذریعے تحریک انصاف کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہمارے قائدین کو تحریک چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔


سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کا خون سرِعام کیا جارہا ہے، میڈیا کا گلا گھونٹا جاچکا ہے جب کہ سوشل میڈیا کارکنان (ایکٹیویسٹس) کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس یزیدیت کے سامنے سرنگوں ہونے کا مطلب بحثیت قوم ہماری موت ہے، چنانچہ میں اپنے آخری دَم تک (اس یزیدیت کیخلاف) مزاحمت کروں گا۔