تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

May 24, 2023 | 11:07:AM
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز میں 15جون سے 14اگست تک چھٹیاں ہوں گی،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز کاشف مرزا نے کہا کہ صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شیڈول کے مطابق کلاسز جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب  خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، تمام پرائمری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی،میدانی علاقوں کے مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا،بڑےکھلاڑی کا اعلان لاتعلقی