بل گیٹس بیوی کو طلاق دینے کے پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے

May 24, 2021 | 23:26:PM
 بل گیٹس بیوی کو طلاق دینے کے پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس طلاق کے بعد گزشتہ شب پہلی بار منظرعام پر آئے اور آج طلاق کے بعد پہلی بار نیویارک سے روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نیویارک کے ٹریبیکا ہوٹل سے اپنی 18سالہ بیٹی فوئبے اور اس کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ ہوٹل کے عقبی راستے سے باہر نکلے اور گاڑیوں کے ایک قافلے میں بیٹھ کر مین ہیٹن میں واقع ہیلی پورٹ پر گئے جہاں سے وہ سیکورسکی ایس 76سی ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر نیویارک سے روانہ ہو گئے۔ طلاق کے بعد بل گیٹس پہلی بار نیویارک سے باہر نکلے ہیں۔
 ذرائع کے مطابق اس ہیلی کاپٹر میں 2پائلٹوں سمیت 13لوگوں کے بیٹھے کی گنجائش ہوتی ہے اور اس ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ کرایہ 5300ڈالر تک ہوتا ہے۔ گزشتہ رات بل گیٹس نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ’نوبو (Nobu)پر کھانا بھی کھایا تھا۔
وہ ہوٹل سے کھانا پیک کروا کر ساتھ گھر بھی لے کر گئے۔ کھانے کا یہ بیگ بل گیٹس نے خود اٹھا رکھا تھا۔ اس موقع پر جو حیران کن چیز دیکھی گئی وہ بل گیٹس کی انگلی میں موجود شادی کی انگوٹھی تھی جو انہوں نے اب تک پہن رکھی ہے۔ اس انگوٹھی کو دیکھ کر لوگ یہ کہتے پائے جا رہے ہیں کہ بل گیٹس تاحال طلاق کے غم سے نکل نہیں پائے۔
یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کی اپوزیشن جماعتوں کو ملکر حکومت مخالف تحریک چلانے کی پیشکش