معروف اداکارائیں جنہوں نے فحش سین فلمبند کروانے سے انکا ر کر کے نئی مثال قائم کردی

May 24, 2021 | 20:53:PM
معروف اداکارائیں جنہوں نے فحش سین فلمبند کروانے سے انکا ر کر کے نئی مثال قائم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرامہ ’جیجا جی چھت پر کوئی ہے‘ سے شہرت پانے والی حبہ نواب کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مذہبی اقدار کومدنظر رکھتے ہوئے ماضی میں بھی بکنی پہننے اور جسم کی نمائش کرنے سے انکار کر چکی ہیں اور آئندہ بھی ایسا کبھی نہیں کریں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق اداکارہ تانیا شرما بھی انہی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جنہوں نے عریانی و فحاشی کی وجہ سے کئی ویب سیریز اور ڈراموں میں کام سے انکار کر دیا مگر اپنی اقدار سے روگردانی نہیں کی۔

تانیا شرما کا کہنا تھا کہ ”میں جب سے انڈسٹری میں آئی ہوں، بے شمار پراجیکٹس میں کام گنوا چکی ہوں، صرف اس لیے کہ ان پراجیکٹس میں کچھ ایسے مناظر عکسبند کرانے کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے جو میں نہیں کرا سکتی۔“

View this post on Instagram

A post shared by Hiba Nawab (@hibanawab)

اداکارہ جنت زبیر نے بھی ’تو عاشقی‘ میں ایک قابل اعتراض سین عکسبند کرانے سے انکار کر دیا تھا اور اب بھی ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی ایسے مناظر عکسبند نہیں کرائیں گی۔

’قسم تیرے پیار کی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ کارتیکا سینگر نے ساتھی اداکار شرد ملہوترا کے ساتھ ایک رومانوی سین عکسبند کرانا تھا تاہم اس نے انکار کر دیا جس پر ’باڈی ڈبل‘ سے یہ سین کرایا گیا اور کلوز اپس میں کارتیکا کا چہرہ استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی