راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب کےشہر راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ساتھی فرار ہو گئے۔
تھانہ روات کے علاقہ بھملی میں پولیس مقابلہ ہوا جہاں ڈاکوؤں نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت چیچن کے نام سے کی گئی جب کہ اُس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو کی لاش ہسپتال منتقل کردی جو 12مقدمات میں مطلوب تھا جب کہ فرار ملزموں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ