ایران جنگ طویل ہونے پر معاشی مسائل بڑھ سکتے ہیں، عمانی وزیر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عمان کے وزیر خارجہ نے ایران کیخلاف جنگ طویل ہونے پر معاشی مسائل بڑھنے سے خبردار کردیا۔
ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کے بارے میں آپ کا جو بھی نظریہ ہو، لیکن جنگ میں پہل ایران نے نہیں کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ پہلے ہی وسیع پیمانے پر معاشی مسائل پیدا کر رہی ہے اور اگر یہ جاری رہی تو معاشی مسائل مزید بڑھیں گے۔
عمانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمان آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین نے ایران کو اہم مشورہ دیدیا