مطلوب ڈاکو منیر نے پولیس کو گرفتاری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں کارروائی کے دوران مطلوب ڈاکو منیر نے گرفتاری دے دی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈاکو کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
کچے میں آپریشن کے دوران اب تک 65 ڈاکو ہلاک کیے جا چکے ہیں، 99 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور 283 ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آخری ڈاکو کی گرفتاری تک بلا تعطل آپریشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے متعلق خبریں جعلی قرار