مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث پروازوں کا نظام درہم برہم 

Mar 24, 2026 | 12:00:PM
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث پروازوں کا نظام درہم برہم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث پروازوں کا نظام درہم برہم ہے جب کہ العین اور فجیرہ ایئرپورٹس پر جزوی فضائی آپریشن بحال کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث  مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 دوسری جانب ایئرلائنز حکام نے  صورتحال معمول پر آنے تک شیڈول متاثر رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟بڑا اعلان سامنے آگیا

 یا د رہے کہ عید الفطر پر ملک بھر میں 50 پروازیں منسوخ  ہوئیں ،کراچی سے بحرین، دوحہ،ابوظہبی، شارجہ، دبئی نجف کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

 لاہور سے ابوظہبی، دوحہ، فجیرہ اور شارجہ کی 8 پروازیں منسوخ جبکہ اسلام آباد سے راس الخیمہ، دبئی، ابوظہبی، کویت، فجیرہ، العین اور بحرین کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔