کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ،66افراد ہلاک

Mar 24, 2026 | 08:10:AM
کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ،66افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کولمبیا میں 125 افراد کو لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،66افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی 130 طیار ے کے حادثے میں 66افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

کولمبین ائیرفورس کمانڈر نے بتایاکہ طیارےمیں 114 مسافراور عملےکے 11 افراد سوار تھے، طیارے میں سوار افراد میں اکثریت فوجیوں کی تھی۔

طیارہ پرو کی سرحدکےقریب کولمبیا کےجنوبی ایمیزون ریجن سےروانہ ہواتھا، طیارہ مصروف شہری علاقےسےدو میل دور حادثےکا شکار ہوا،  حادثے کی وجوہات جاننےکےلیے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو  نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری فلیٹ کو جدید بنانےکے پلان میں مزید تاخیر نہیں ہونے دوں گا۔