وہاڑی، تحریک انصاف کے پی پی 232 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار گرفتار

Mar 24, 2023 | 23:05:PM
وہاڑی، تحریک انصاف کے پی پی 232 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار گرفتار
کیپشن: کاشف خان خاکوانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وہاڑی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کاشف خان خاکوانی کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاشف خاکوانی کو پولیس نے ان کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا، اس دوران ہاتھا پائی کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے، انہیں تھانہ جھال سیال پولیس نے فضل واہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ کاشف خان کے بھائی مدثر خان خاکوانی کے مطابق ان کے بھائی پر کوئی بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ، الیکشن ملک میں اکٹھے ہونے چاہئیں، یوسف رضا گیلانی