عمران خان کے جھوٹے بیانیے کیخلاف ن لیگ نے حکمت عملی تیار کر لی

Mar 24, 2023 | 19:23:PM
عمران خان کے جھوٹے بیانیے کیخلاف ن لیگ نے حکمت عملی تیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن)نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کے جھوٹے بیانیے بیانیے کے خلاف حکمتِ مرتب کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن نے لگی لپٹی رکھے بغیر  عمران خان اور پی ٹی آئی کا کردار اور حقائق عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ مریم نواز شریف تنظیمی کنونشنز اور عوامی اجتماعات کو حقائق عوام تک پہنچانے کے لئے استعمال کریں گی۔ 

رپورٹ کے مطابق مریم نواز پیر سے عوامی سطح پر عمران خان کے مقامی اور انٹرنیشنل ہینڈلرز کو بے نقاب کریں گی،مریم نواز شریف پیر کو قصور جائیں گی، مریم نواز قصور کے تنظیمی کنونشن میں قوم کے سامنے اہم حقائق کا انکشاف کریں گی۔